Sunday, 1 October 2017

آرمی چیف کی افغان صدر کی دعوت پر صدارتی محل آمد، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی صدارتی محل آمد ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔




افغان میڈیا کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے وفد کا افغان صدر نے خیر مقدم کیا۔



افغان میڈیا کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان علاقائی سلامتی ،باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہواجبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور تجارت جیسے امور بھی زیر غور آئے۔


اس سے قبل جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے۔



افغانستان سے متعلق نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے تناظر میں آرمی چیف کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...