https://goo.gl/twTQvm
واشنگٹن( آن لائن ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلیے ناسورہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا جب کہ داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں۔ امریکی امداد صرف دوستوں کے پاس جانی چاہیے، دشمنوں کے پاس نہیں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد امریکی
قوم اورامن کیلیے ناسور ہے جس کوختم کرنا ہوگا، داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں،افغانستان میں مصنوعی ڈیڈ لائنز بتا کردشمنوں کوچوکنا نہیں کریں گے، افغانستان میں ہماری فوج نئے ضوابط کے ساتھ لڑرہی ہے، ابوبکر بغدادی سمیت کئی دہشت گرد ایسے تھے جنہیں پکڑا اورپھررہا کیا اورایسے دہشت گردوں کا پھر میدان جنگ میں سامنا کرنا پڑا۔شمالی کوریا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پرسابقہ انتظامیہ کی غلطیاں نہیں دہراؤں گا، انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی کو امریکا کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے جوہری ہتھیاروں کواتنا جدید اور طاقتوربنانا ہوگا کہ کسی بھی ملک کی جارحیت کو روک سکیں۔امریکی صدرکا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اوراسمگلرزکے خلاف قوانین سخت ہونے چاہیءں، امیگرنٹس کوکم افراد امریکا لانے کی اجازت ہونی چاہیے، نئی قانون سازی سے جرائم پیشہ گینگزنیامریکی امیگریشن قوانین کا فائدہ اٹھایا جسے اب درست کریں گے، کھلی سرحدوں کا مطلب امریکا میں گینگزاورمنشیات کی آمد ہے، میں چاہتا ہوں کہ ہرامریکی شہری اورہربچہ محفوظ ہو اور امریکی عوام مضبوط ہونے کے سبب اسٹیٹ آف دی یونین بھی مضبوط ہے۔امریکی
صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکا دوسرے ممالک کوتوانائی برآمد کرے گا، ایپل کمپنی نے امریکا میں 350 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا ہےاورایکسون کمپنی نے بھی 50 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا، چھوٹے کاروبارمیں اضافہ ہوا جب کہ اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ قائم کررہی ہے، ہسپانوی اورافریقی امریکیوں میں بھی بیروزگاری کی شرح کم ہوگئی، طویل عرصے بعد تنخواہوں میں اضافہ دیکھ رہے ہیں، 45 سال میں پہلی باربیروزگاری کا گراف نیچے آیا ہے، امریکا میں ایک سال کے دوران 24 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں۔ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی امریکی جوڑے پرپہلے 24 ہزارڈالرپرکوئی ٹیکس نہیں،امریکی کمپنیوں پرٹیکس 35 سے کم کرکے 21 فیصد کردیا، ٹیکس میں کٹوتی اپنے وعدے کے مطابق کی اور ضرورت مند طبقے کیلیے ٹیکس فری ماحول فراہم کررہے ہیں۔ امریکی صدرنے کہا کہ سپریم کورٹ میں آئین کی روح کے مطابق تشریح کرنے والیجج لگارہے ہیں، امریکیوں کی خدمت نہ کرنے والے ملازمین کونکال دیں گے، ملک کیلیے باصلاحیت افرادکی خدمات حاصل کررہے ہیں، معاشی طورپرہارماننے کا دورنہیں رہا۔ صحت کےحوالے سے اپنے
خطاب میں انہوں نے کہا کہ مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد کوعلاج کی سہولیات دیں گے، ادویات کی کمی دورکرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، اوباما ہیلتھ کیئرسے نقصان ہوا اوراب انفرادی مینڈیٹ کا دورگیا۔صدرٹرمپ نے خطاب میں کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ سے محبت کرتے ہیں، امریکی ملکرخوشحالی سمیت سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں، آپس کے
اختلافات ہمیشہ کیلیے ختم کرنا ہوں گے، ہرامریکی کومحنت میں عظمت کاپتہ ہونا چاہیے،امریکی قوم اپنے ملک سے پیارکرتی ہے، کانگریس انفرا اسٹرکچرکیلیے ڈیڑھ کھرب ڈالرکا بجٹ منظورکرے، انفرااسٹرکچرکی خامیاں دورکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اورہم سب ملکرامریکا کو مستحکم، محفوظ اورقابل فخربنارہے ہیں۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ ہم نیایک سال میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، امریکا میں روشن خیالی کے نئے باب متعارف کروارہے ہیں، ہم نے مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنایا اورمیری کامیابی سے امریکیوں کےخواب شرمندہ تعبیرہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی کے چار ستون ہوں گے، امیگریشن، بارڈر سکیورٹی، گرین کارڈ، پناہ گزنیوں سے متعلق پالیسی میں تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کے دور میں ویزا لاٹری جیسے منصوبے نہیں لاسکتے، کھلی سرحدوں کا مطلب ملک میں منشیات اور گینگز کی آمد ہے،ہم نے اوباما ہیلتھ کیئر ختم کیا، ، بغیر دستاویزات والدین کے ساتھ آنے والوں کو تعلیم کی بنیاد پر شہریت ملے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا آپس کے اختلافات ختم کرنا ہونگے، افغانستان کیلئے مصنوعی ڈیڈلائن نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا ہمارے خلاف ووٹ دینے والے ممالک کو 20 ارب ڈالر کی امداد بھیجی
گئی، امریکی امداد دشمنوں کی بجائے صرف دوستوں کے پاس جانی جاہیے۔ ان کا کہنا تھا کانگریس سے کہتا ہوں کہ ایران نیو کلیئر ڈیل میں خامیاں دور کرے، ایرانی عوام کرپٹ حکمرانوں کیخلاف کھڑے ہوئے تو میں نے ساتھ دیا، ایران میں آزادی کی کوششوں کی حمایت کرینگے۔امریکی صدر نے گوانتانا موبے جیل کھلی رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا شام اورعراق میں داعش کے زیرِ قبضہ 100 فیصد علاقہ آزاد کرا لیا، داعش کے خاتمے تک کاررروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا شمالی کوریا سے بڑھنے والے خطرات کو کم کریں گے، بیرون ملک پکڑے مجرموں سے دہشتگردوں کی طرح ہی برتاؤ کرنا چاہیئے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Thursday, 1 February 2018
امریکی امداد صرف دوستوں کے پاس جانی چاہیے، دشمنوں کے پاس نہیں ،ٹرمپ
ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے ، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں چھُٹی دے دی گئی
https://goo.gl/UcBKvD
اسلام آباد (نیوزڈیسک): وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کھُلے علاقوں میں آ گئے ۔ زلزلے کے پیش نظر سپریم کورٹ میں سماعت رُک گئی اور عملہ باہر آ گیا ۔ دوسری جانب زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے سبب اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں چھُٹی دے دی گئی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان
عماد وسیم ، عثمان شنواری کوگھر جانے کی اجازت مل گئی، سہیل خان اور جنید خان کا کیا بنا،جانئے
https://goo.gl/n7CxCk
لاہور (نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس بحالی پروگرام مکمل ہوگیا ، کوچز اور ڈاکٹرز نے دونوں کرکٹرز کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق عثمان خان شنواری گزشتہ برس نومبر میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد انجرڈ ہو گئے تھےاور
میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں چار سے چھ ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کا کہا گیا تھا۔پی سی بی نے ڈاکٹر سہیل سلیم کے زیر نگرانی عثمان شنواری کا بحالی پروگرام شروع کیا تھااور اب ڈاکٹر نے انہیں فٹ قرار دے کر گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔فاسٹ باؤلر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم ٹریننگ، فزیکل ٹریننگ اور باؤلنگ پریکٹس کی۔ عثمان شنواری کو ہدایت نامہ دیا گیا ہے اور وہ مقامی گراؤنڈ میں جا کر اس کے مطابق ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ادھر 2ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی گھٹنے کی تکلیف سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے اور انہیں بھی گھر جانیکی اجازت مل گئی ہے۔دوسری جانب دو فاسٹ باؤلر سہیل خان اور جنید خان اب بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس حاصل کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں، سہیل خان کمر میں تکلیف جبکہ جنید خان پاؤں میں فریکچر کی وجہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔
Urdu Khabrain
زینت امان کا اپنے قریبی ساتھی کے ہاتھوں جنسی ہراساں ہونے کا انکشاف
https://goo.gl/jgqVdE
ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ زینت امان نے بھارتی بزنس مین کیخلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کیخلاف پولیس میں شکایت درج کرادی ہے،بھارت میں خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنا، ان کا پیچھا کرنا اور راہ چلتے انہیں پریشان کرنا معمول کی بات ہے، روزانہ ہزاروں خواتین اس پریشان کن صورتحال کا سامنا کرتی ہیں جب کہ عام خواتین کے
ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اور مقبول اداکارائیں بھی محفوظ نہیں۔آئے روز اداکاراؤں کے ساتھ زیادتی اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بالی ووڈ کی ماضی کی نامور اداکارہ زینت امان نے بھی بھارتی بزنس مین کیخلاف انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کیلیے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے،منگل کو66 سالہ اداکارہ نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں بھارتی بزنس مین امر کھنہ کیخلاف انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے، بدسلوکی کرنے اور پیچھا کرنے کیخلاف شکایت درج کرائی ہے۔ جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امر کھنہ اور زینت امان بہت اچھے دوست رہ چکے ہیں تاہم کسی بات پر دونوں کا جھگڑا ہوا اور تعلقات میں کشیدگی آگئی، اسی وقت سے زینت امان کی امر کھنہ سے بات چیت بند ہے، تاہم امر کھنہ مسلسل اداکارہ کو فون کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کا پیچھا بھی کررہے ہیں۔جب زینت امان امر کھنہ سے پیچھا چھڑانے میں ناکام ہوگئیں تو انہوں نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے بھارتی پینل کوڈ کے تحت امر کھنہ کے خلاف سیکشن 304 ڈی کے تحت پیچھا کرنے اور 509 کے تحت خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف شکایت درج کی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ زینت امان نے فی الحال میڈیا کو اس حوالے سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
حضوراقدس ﷺ کے زمانہ میں سورج گرہن ہو گیا ۔ صحابہ ؓ کو فکر ہوئی کہ اس موقع پر حضورﷺ کیا عمل فرمائیں
https://goo.gl/ewZC9s
اسلام آباد (نیو زڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی لاہور سمیت ، مظفر آباد ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مطابق بدھ کے روز12بجکر10منٹ کے قریب لاہور اور گردونواح کے علاقے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرزاٹھے-شہری کلمہ
طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے نکل آئے زلزلے کے جھٹکے تقریبا ایک منٹ تک محسوس کیئے جاتے رہے،پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں زلزلے کے باعث سکول میں بھگڈر مچ گئی ۔بلوچستان کے علاقے بیلہ میں زلزلے کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں گر گئیں۔ زلزلے کے جھٹکے سب سے پہلے بلوچستان کے سرحدی ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث متعددمکانات کی چھتیں گر گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں گر گئی ہیں۔ زلزلے کے بعد سول ہسپتال بیلہ میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ۔زلزلے کے بعد ملک بھر کے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دوسری جانب قدرتی آفات سے نمٹنے کے محکمے پی ایم ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے انہیں زلزے سے کسی بڑے نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں، تاہم اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور پی ڈی ایم اےسے رابطے میں ہیں۔انہوں نے بتایاکہ زلزلے کے بعد اضلاع کے ساتھ رابطے میں ہیں ،متاثرین کنٹرول روم نمبر1700پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پشاورکے گورنمنٹ گرلزسکول لنڈی
ارباب میں بھگدڑسے4 بچے زخمی ہوئے ہیں۔این ڈی ایم اےاعلامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی بڑے نقصان کا امکان بھی نہیں۔پاکستان کے علاوہ بھارت کے شہر نئی دہلی، مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر اورافغان دارالحکومت کابل اور افغانستان کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلیو بلڈ مون ہو گا اور ماہرین کے مطابق جب بھیسپر مون ہوتا ہے تو زمین پر چاند کی کشش بے پناہ بڑھ جاتی ہے جس کے سبب اس قسم کے واقعات پیش آنے کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں زلزلے سے بیلہ کے علاقے میں ایک سکول کی چھت گر گئی جس سے ایک بچی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ ایک گھر کی چھت گرنے کی بھی اطلاعات ہیں جہاں 9 افرادزخمی ہوئے ہیں۔حضوراقدس ﷺ کے زمانہ میں سورج گرہن ہو گیا ۔ صحابہ ؓ کو فکر ہوئی کہ اس موقع پر حضورﷺ کیا عمل فرمائیں اس کی تحقیق کی جائے جو حضرت اپنے اپنے کام میں مشغول تھے چھوڑ کر دوڑے ہوئے آئے ۔ نوعمر لڑکے جو تیر اندازی کی مشق کر رہے تھے ان کو چھوڑ کر لپکے ہوئے آئے تا کہ یہ دیکھیں کہ حضورﷺ اس وقت کیاکریں گے ۔ نبی اکرمﷺ نے دو رکعت کسوف کی نماز پڑھی جو اتنی لمبی تھی کہ لوگ غش کھا کر گرنے لگے ۔ نماز میں نبی اکرم ﷺ روتے تھے اور فرماتے تھے : اے رب! کیا آپ نے مجھ سے اس کا وعدہ نہیں فرما رکھا کہ آپ ان لوگوں کو میرے موجود ہوتے ہوئے عذاب نہ فرمائیں گے اور ایسی حالت میں بھی عذاب فرمائیں گے کہ وہ لوگ استغفار کرتے رہیں ۔؎حضورﷺ نے لوگوں کو نصیحت فرمائی کہ جب کبھی ایسا ہو اور آفتاب یا چاند گرہن ہو جائے تو گھبراکر نماز کی طرف متوجہ ہو جایا کرو۔ میں جو آخرت کے حالات دیکھتا ہوں اگر تم کو معلوم ہو جائیں تو ہنسنا کم کر دو اور رونے کی کثرت کر دو ۔ جب کبھی ایسی حالت پیش آئے نماز پڑھو، دعا مانگو،صدقہ کرو۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, اس, حضوراقدس, حضورﷺ, زمانہ, سورج, صحابہ, عمل, فرمائیں, فکر, موقع, میں, پر, کو, کہ, کیا, کے, گرہن, گیا, ہو, ہوئی, ﷺ
آنکھوں کے گرد حلقوں کا باعث بننے والی 5 وجوہات
https://goo.gl/ha4czM
ایک رات کی نیند متاثر ہونے کے نتیجے میں آئینے کے سامنے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نمایاں ہوجاتے ہیں۔
مگر آخر لوگوں کی آنکھوں کے گرد یہ گہرے حلقے یا وہ جگہ کسی بیگ کی طرح پھول کیوں جاتی ہے؟
عام طور پر بیشتر افراد کا ماننا ہے کہ نیند کی کمی ان حلقوں کی وجہ بنتی ہے، ایسا اکثر درست بھی ہوتا ہے مگر یہی واحد وجہ نہیں بلکہ اس کی چند دیگر عام وجوہات بھی ہوتی ہیں۔
آئرن کی کمی
جسم میں آئرن کی کمی بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے۔ آئرن جسم کے اندر خلیات تک آکسیجن پہنچانے میں مدد دینے والا جز ہے، اس کی کمی کا مطلب ہے کہ خلیات کو آکسیجن کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔ سبز پتوں والی سبزیاں اور پھل جیسے سیب وغیرہ سے آپ آنکھوں کے حلقوں سے نجات پاسکتے ہیں۔
زیادہ سونا
ویسے تو نیند کی کمی سیاہ حلقوں کا باعث بنتی ہے مگر زیادہ وقت بستر پر گزارنا بھی ایسا ہی کرتا ہے۔ بہت زیادہ سونا پورے چہرے پر سیال کے اجتماع کا باعث بنتا ہے جو سیاہ حلقے اور آنکھیں پھولنے کا باعث بنتا ہے۔ تو ضرورت سے زیادہ سونے سے گریز کرنا بہتر احتیاطی تدبیر ہے۔
نمک کا اجتماع
اگر آپ کو نمکین اشیاءکھانا پسند ہیں یا زیادہ نمک کھاتے ہیں، تو اس عادت کو اعتدال کی حد میں لے آئیں۔ نمک کا زیادہ استعمال پانی کے جمع ہونے کا باعث بنتا ہے جو سیاہ حلقے بن کر آنکھوں کے گرد ظاہر ہوتا ہے۔
سورج میں بہت زیادہ وقت گزارنا
سورج کی روشنی ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہے جس سے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے، مگر اس روشنی میں بہت زیادہ وقت گزارنے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا امکان بڑھانے والا عنصر ہے۔ سورج کی روشنی جسم میں میلانین کی سطح بڑھاتی ہے جو جلدی رنگت گہری کرتا ہے۔
میک اپ اور دیگر مصنوعات
کئی بار مسکارا، آئی لائنر یا دیگر مصنوعات بھی ان حلقوں کا باعث بن جاتی ہے۔ اس کی وجہ ان مصنوعات کے نتیجے میں جلد کی الرجی ہوسکتی ہے، جبکہ آنکھوں کے ارگرد کی جلد رگڑنا بھی یہ امکان بڑھاتا ہے۔ اس لیے ہمیشہ جلد کے لیے موزوں مصنوعات کا استعمال کریں اور میک اپ لگانے یا اتارنے کے دوران نرمی سے کام کریں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے طبی فوائد
https://goo.gl/4SfpJa
کیا آپ ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں؟ یا پھر ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے بعد آپ کو بہت زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے اسی وجہ سے آپ ڈراؤنی فلمیں نہیں دیکھتے؟ تو جان لیں کہ ایسی صورت میں آپ بہت سے طبی فوائد سے محروم رہ جائیں گے۔ آئیں جانتے ہیں کہ ڈراؤنی فلمیں دیکھنا صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں ڈراؤنی فلمیں دیکھنا آپ کے دماغ کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ فلم میں آنے والے اتار چڑھاؤ، سسپنس، خوف اور تجسس سے بھرے مناظر، اور غیر متوقع واقعات کے دوران آپ کے دماغ سے مختلف فائدہ مند کیمیائی اجزا خارج ہوتے ہیں۔ یہ اجزا آپ کے دماغ کو پرسکون اور ہلکا پھلکا کرتے ہیں جبکہ آپ کو لاحق ڈپریشن میں بھی کمی کرتے ہیں۔
ڈراؤنی فلموں میں آنے والے غیر متوقع واقعات و مناظر آپ کے دماغ کو فعال کرتے ہیں جس سے آپ اصل زندگی میں بھی برے حالات سہنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق جو افراد ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہوتے ہیں، ان میں خراب اور غیر متوقع حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے اور وہ ان سے نمٹنا بھی جانتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں ڈراؤنی فلمیں دیکھنا آپ کے وزن میں بھی کمی کرسکتا ہے۔ 90 منٹ کی ہارر فلم آپ کے جسم سے 113 کیلوریز خارج کرسکتی ہے۔
ہارر فلم کے خوفناک مناظر سے پیدا ہونے والا خوف آپ کی قوت مدافعت کو یکدم چوکنا کر کے آدھے گھنٹے بعد معمول کی حالت پر واپس لے آتا ہے۔ یہ عمل جسم میں کسی بیکٹریل حملے کے بعد بھی انجام پاتا ہے۔ اس عمل سے آپ کی قوت مدافعت اور مضبوط ہوتی جاتی ہے۔ ڈراؤنی فلمیں آپ کے ڈی این اے کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔ یہ آپ کے ڈی این کو طاقتور بنا کر ان میں مختلف امراض سے بچاؤ کی صلاحیت کو بڑھاتی ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...