Wednesday, 27 September 2017

آئندہ24 گھنٹوں میں گرم موسم کاامکان،کراچی میں مطلع آبرآلودرہیگا


اسلام آباد : ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور برطوب رہے گا، جب کہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر آبر آلود رہے گا۔


ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں میں بارش کا امکان ہے۔ میٹ آفس کے مطابق سرگودھا ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہوگی، جب کہ اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ میں بھی بدھ کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔



محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جب کہ سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی، جس سے گرمی کا زور کم ہوگا۔ منگل کے روز شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔


گزشتہ روز مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راول پنڈی، کوجرانوالہ ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ تاہم سب سے زیادہ بارش: پنجاب: چکوال 11 ، منڈی بہاؤالدین09 ، گجرات06، اسلام آباد 04 ، میانوالی 03، راولپنڈی 02 ، جہلم، گوجرانوالہ، جوہر آباد، قصور 01 ، خیبر پختونخوا: دیر 29 ، کوہاٹ 18 ،پشاور، میرخانی 05 ، دورش 04 ، چراٹ، بنوں02 ، بالاکوٹ01 ،کشمیر: کوٹلی 03 ، راولاکوٹ02، گلگت بلتستان: بگروٹ05، گلگت 02، ہنزہ، چلاس 01، بلوچستان: ژوب میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔



گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی 41 ، رحیم یار خان ، نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سماء




قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...