Wednesday, 27 September 2017

باپ نے لڑکے سے بات کرنے پر اپنی 13سالہ بیٹی کو

بھارت کی جنوبی ریاست تیلنگانا میں سفاک باپ نے اپنی ہی 13سالہ بیٹی کو لڑکوں کے ساتھ دوستی رکھنے اور بات کرنے پر دیوار میں سر مار کر قتل کر دیا،ریاست میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ غیرت کے نام پر قتل ہونے والی کم عمر ہے۔ جبکہ قتل کرنے کے بعد والدین نے نعش کو جلا کر خودکشی کا ڈرامہ رچایا۔murder
بھارتی ٹی وی” این ڈی ٹی وی “ کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب کسی فرد کو آگ لگتی ہے تو یہ فطری عمل ہے کہ وہ بھاگتا ہے جس سے آس پاس کی چیزیں بھی آگ کی لپیٹ میں آ سکتی ہیں، لیکن رخسانہ کا جسم آ دھا جلا ہوا تھا، ہمیں شک ہوا کہ پہلے قتل کیا گیا ہے بعد میں جلایا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہو گیا کہ رخسانہ کو قتل کیا گیا ہے، تحقیقات میں لڑکی کے باپ نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے باپ نے اسے سکول کے لڑکے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا تو گھر آکر اس پر چلانے لگا اور پھر دیوار کے ساتھ سر مار مار کر قتل کر دیا۔ رخسانہ کے والدین نے پولیس کو خودکشی کا بہانہ سنا دیا لیکن تحقیقات کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
رخسانہ ساتویں جماعت کی طالبہ تھی، جبکہ زہین اور سمجھدار بھی تھی، اس گانے کا شوق بھی تھا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...