کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ گئے، فی تولہ نرخ 200 روپے اضافے سے 5 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالرز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1309 ڈالر کی سطح پر رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے اضافے سے 52 ہزار 400 ہوگئی۔
صرافہ ایسو سی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے سے 44 ہزار 914 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 760 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔ سماء / اے پی پی
No comments:
Post a Comment