Wednesday, 27 September 2017

گھر سے باہر نوکری کرنے والی کیا کانڈ کرتی ہیں

وہ قومیں کبھی بھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے ملک کی فلاح وبہبودکے لئے کام نہیں کرتیں۔ہمارے سامنے بہت سی زندہ مثالیں موجودہیں ۔ہمارے آزادہونے کے بعد جتنے بھی ملک آزاد ہوئے وہ آج ہم سے بہت آگے ہیں اور وہ ترقی کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔اور ہم اپنی غلط پالیسیوں ،انسانی رویوں کی وجہ سے کشکول ہاتھ میں اٹھائے در در کی بھیک مانگ رہیں ہیں۔ہمارا ملک دن بدن مقروض سے مقروض ہوتا جا رہا ہے۔ ہماری سب سے بڑی ناکامی یہی ہے کہ ہم نے اپنے ملک کے اندر جمہوری نظام کو چلنے ہی نہیں دیا اور جن پر امیدیں وابستہ کیں ان کو ہم نے ذمہ داری سے کام کرنے ہی نہیں دیا۔ ہمارے ملک کے اندر جب بھی جمہوریت نے جنم لیا تو کسی کو یہ ہضم نہ ہو سکا۔جب دشمنوں کو پتہ چلا کہ ملک پاکستان تو ترقی کر رہا ہے اور ملک کے حالا ت بہترہونا شروع ہوگے ہیں تو ہم خود سوشل میڈیا پر دشمنوں کے پھیلائے ہوئے پیغام کی زد میں آگے اور دشمن کی لابی کا شکار ہو گے اور ہم نے ملک کی ترقی کے خلاف ان کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔آپ سب کو اندازہ ہے کہ جب بھی ملک کی ترقی کا آغاز ہوتا ہے ہمارے اپنے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ روکنے کے لئے کیا کچھ کر رہے ہوتے ہیں۔ آج کون سچا ہے اور کون جھوٹا یہ سب اﷲ کی ذات ہی جانتی ہے ۔مگر آج ملک کے ساتھ کون مخلص ہے اور کون دشمنوں کا ساتھ دے رہا ہے یہ ہم سب جانتے ہیں۔

ہمارے اندر سے انسانیت سے محبت کاجذبہ ختم ہو چکا ہے۔ہم نے بھائی چارہ کے تعلق کو مٹا دیا ہے ۔اگر ہم بھائی بھائی بن کر ملک کے بارے میں سوچیں گے تو ہمارا دشمن ہماری طرف کبھی بھی نہیں دیکھے گا۔اس کو پتہ ہو گا کہ یہ سب متحد ہیں اور جب تک ملک کے اندردشمنوں کے خلاف جہاد ہوتا رہے گا ہم کو انسانیت یاد رہے گی ہم اپنے ملک سے اور عوام سے محبت کرنے والے بن جائیں گے ۔ اور جب ہمارے اندر ایمان اور جہادکا جذبہ ختم ہو جائے گا ہم دشمنوں کے خلاف کچھ بھی نہیں کر پائیں گے۔ اور جب تک ہم اپنے ملک کو ان کے نمائندگان کو ترجیح نہیں دیں گے ہم اپنا فرض ادا نہیں کرپائیں گے۔ ہمارے ملک کے اندر اس وقت سوشل میڈیا نے حالات اس قدر خراب کردیے ہیں کہ ہمارے اندر ملک و قوم کی ترقی کا جذبہ ختم ہو چکا ہے۔
ہم بغیر سوچے سمجھے اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر اس قدر کر رہے ہوتے ہیں کہ ہمارے علاوہ ملک سے پیار کرنے والا کوئی نہیں جوکہ سب غلط ہے ۔

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...