Thursday, 28 September 2017

عمر اکمل پر 3 میچوں کی پابندی، 10 لاکھ جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے عمر اکمل پر 3 میچز کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے وطن واپسی پر عمر اکمل سے متعلق ڈسپلنری کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔




کمیٹی کی رپورٹ میں عمر اکمل کو سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ کرکٹر نے کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی صفائی بھی پیش کی۔


تاہم چیئرمین پی سی بی نے کمیٹی کی سفارشات پر عمل اکمل پر 3 قومی اور بین الاقوامی میچز کی پابندی، 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے اور دو ماہ کے لیے کسی بیرون ملک لیگ یا ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے ’این او سی‘ جاری نہ کرنے کی منظوری دے دی۔


نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل پر یہ پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں دکھ ہو رہا ہے، تاہم قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر پہلے بھی کئی کرکٹرز پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں اور امید ہے کہ اس سزا کے بعد مستقبل میں عمر اکمل محتاط رہیں گے۔


واضح رہے کہ 16 اگست کو عمر اکمل نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر نازیبا زبان استعمال کرنے اور گالیاں دینے کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ پی سی بی کی جانب سے کھلاڑی کو ان الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔


نوٹس کے جواب میں عمر اکمل نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مکی آرتھر پر الزامات کا معاملہ غیر ارادی طور پر رونما ہوا اور وہ پی سی بی کے ضابطہ اخلاق سے واقف نہیں تھے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...