Thursday, 28 September 2017

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے ناپسندیدہ ترین صدر قرار

امریکا کی ایک یونی ورسٹی کی جانب سے کئے گئے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ملکی تاریخ کا ناپسندیدی ترین صدر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر اپنے اقدامات اور بیانات سے امریکا کو مزید تقسیم کر رہے ہیں۔




امریکی ریاست کونیکٹی کٹ کی کوئنی پیاک یونیورسٹی کی جانب سے حال ہی میں ایک سروے کیا گیا جس عوام سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت اور ان کی صدارت کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور انداز میں اپنی رائے کا اظہار کیا اور عوامی رائے کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے کہا کہ ٹرمپ ایماندار نہیں جبکہ 60 فیصد لوگوں کے مطابق ٹرمپ کے پاس امریکی صدارت کی اہلیت نہیں ہے۔


اس سروے میں شامل عوام کی ایک بہت بڑی اکثریت یعنی 69 فیصد نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹس نہیں کرنی چاہئیں جب کہ 26 فیصد نے کہا کہ ان کے ٹوئٹس کرنے میں کوئی مذائقہ نہیں۔ سروے میں نسلی بنیادوں پر بڑی تقسیم دیکھنے میں آئی۔


پچاس فیصد سفید فام افراد کی رائے تھی کہ ٹرمپ صدارتی عہدے کے لیے موزوں ہیں جبکہ 94 فیصد سیاہ فام نے شدید مخالفت کرتے ہوئے ٹرمپ کو عہدہ صدارت کے لیے نااہل قرار دیا۔ ہسپانوی ووٹروں میں سے 60 فیصد نے ٹرمپ کی حمایت اور 40 فیصد نے خلاف ووٹ دیا جب کہ مجموعی طور پر 60 فیصد ووٹرز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ملک کو متحد کرنے کے بجائے مزید تقسیم کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ رائے شماری ستمبر 21 تا 26 تاریخ تک جاری رہی جس میں ملک بھر سے 1412 ووٹرز نے موبائل فون کے ذریعے حصہ لیا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...