Thursday, 28 September 2017

دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا: جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا، پاک فوج ہرقسم کےچیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، قوم کے تعاون سے انتہا پسندی کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی۔




پاک فوج ہر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے پرامن محفوظ اورمستحکم پاکستان کے عزم پرپاک فوج قائم ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو سربراہ پاک فوج کا واضح پیغام۔



 


پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بلوچستان کے ایک سو تہتر طلبا اور اساتذہ نے ملاقات کی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، بلوچستان کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔


 



آرمی چیف نے نوجوانوں کو پاکستان کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ نوجوان ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا مثبت کردار اداکریں، نوجوان ریاست مخالف پروپیگنڈا سے متاثر نہ ہوں،،طلبا تعلیم پر توجہ دیں اورمنفی خیالات کو ذہن میں جگہ نہ دیں۔


آرمی چیف نے مزید کہا کہ بلوچستان کےنوجوان باصلاحیت ہیں، پاکستان کامستقبل بلوچستان کے نوجوان سے وابستہ ہے، تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے،قومی مقصدکےحصول کےلیےمعاونت جاری رکھیں گے،،کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کاقیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔


سربراہ پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج پر امن،محفوظ اورمستحکم پاکستان کےعزم پر قائم ہے،قوم کے تعاون سے انتہاپسندی کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...