Sunday, 24 September 2017

ماہرہ کی کردار کشی اس لیے کی جارہی ہے کیونکہ وہ ایک عورت ہے: رنبیر


پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ متنازعہ تصاویر آج کل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن چکی ہیں اور اس بارے میں ماہرہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہ کیا، تاہم رنبیر کپور نے ناقدین کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے ڈالی۔


ایک بھارتی اخبار کی جانب سے اس معاملے پر پوچھے گئے سوال پر رنبیر کپور نے اس معاملے پر مضبوط مؤقف اپنایا اور لوگوں کو دوسروں کی زندگیوں میں دخل دینے سے پرہیز کی ہدایت کی۔


اپنے بیان میں رنبیر کا کہنا تھا، ’میں گزشتہ کچھ ماہ سے ماہرہ خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ وہ ایک ایسی خاتون ہیں جن کا میں مداح ہوں اور ان کی عزت کرتا ہوں، نہ صرف ان کی کامیابیوں کی وجہ سے بلکہ ان کی ذاتی شخصیت کی وجہ سے بھی‘۔


انہوں نے کہ جس طرح سے ماہرہ خان کے کردار کے بارے میں باتیں کی جارہی ہیں وہ نہایت ہی غلط ہے۔ ’اور اس سے بھی زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ صنفی امتیاز پر مبنی اس کردار کشی کی وجہ صرف یہ ہے کہ کیونکہ ماہرہ ایک عورت ہے‘۔


رنبیر کا مزید کہنا تھا کہ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ نفرت انگیز گفتگو کرنا بند کریں اور اپنی اس زندگی، سکون اور محبت کی طرف توجہ کریں جو خدا نے انہیں تحفتاً دی ہے۔


آخر میں رنبیر نے کہا، ’سگریٹ نوشی اور نفرت دونوں ہی صحت کے لیے مضر ہیں‘۔


یاد رہے کہ ایک روز قبل سامنے آنے والی تصاویر میں ماہرہ خان نہایت مختصر لباس میں ملبوس تھیں جبکہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتی بھی دکھائی دے رہی تھیں۔




قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...