پشاور: خیبرپختونخوا کے بعض اسکول ایسے بھی ہیں جہاں آج بھی تختی لکھنے کا رواج برقرار ہے۔
تختی لکھنا کبھی نہ صرف ذریعہ تعلیم ہوتا تھا بلکہ بچوں کی لکھائی میں نکھار کا سبب بھی بنتاتھامگر جدیددور نے اسکول بچوں سے قلم ،دوات اور تختی اثاثہ بھی چھین لیا۔تاہم ضلع چارسدہ کے سرکاری اسکولوں میں تختی لکھنا تعلیم کا لازمی حصہ ہے۔
اس اسکول میں صرف تختی لکھنا ہی نہیں بلکہ تختی دھونا اور سکھانا بھی بچوں کیلئے ایک دلچسپ مشغلہ ہوتا ہے ۔
تختی لکھنے سے بچوں کی خوداعتماد ی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ سماء
No comments:
Post a Comment