Monday, 25 September 2017

ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک بھر میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔




ٹماٹر کی قیمت 180 روپے اور پیاز کے دام 80 روپے فی کلو تک جاپہنچے ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے مگر حکومت کی جانب سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ قیمت میں اضافے کے باوجود معیاری ٹماٹر فراہم نہیں کیا جارہا اور شہری مہنگے داموں کچا پکا ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں۔


راولپنڈی میں ٹماٹر 180 اور کراچی میں 160 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے دام میں اضافہ ہوا، امید ہے 10 سے 15 دن میں سپلائی بڑھنے کے بعد قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ پشاور میں بھی آلو اور پیاز 60 سے 80 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔


پشاور کے سبزی فروشوں کے مطابق ٹماٹر کے نرخ میں اضافے کی وجہ افغانستان سے درآمد کم ہونا ہے، سپلائی کم اور طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حیدرآباد میں لیموں اورادرک کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا جب کہ ہری مرچ 60 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔


ادھر لاہور میں بھی ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور خوردہ قیمت 150 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا حکومت چاہتی ہے کہ عوام روٹی کھانا بھی چھوڑ دیں۔ مہنگائی اتنی ہے کہ کھانے میں ٹماٹر کا کیا متبادل ڈالیں اور کیا پکائیں اور کیا کھائیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...