وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کمال جراٗت اور تدبر کے ساتھ امریکی پالیسی سازوں کو ان کی سرزمین پر آئینہ دکھایا، اسلامی انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کردارکلیدی ہے جب کہ ’’ڈومور‘‘ کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دار ہیں اور پاکستانی قوم اور ہمارے سیکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا شدید نا انصافی ہے۔
خواجہ آصف نےجرأت و تدبرسےامریکی پالیسی میکرز کو انُکی سرزمین پر آئینہ دکھایا.اسلامی انتہاپسندی کوھوادینےمیں امریکی پالیسیوں کاکردار کلیدی ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 29, 2017
دوسروں کو ڈو مور کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران خُود دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دار ھیں.
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 29, 2017
پاکستانی قوم اور ھمارے سیکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا شدید نا انصافی ھے.
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 29, 2017
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ غیرملکی فنڈز پر پلنے والی پی ٹی آئی قیادت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، عمران خان کے یہودی لابی سے مراسم کوئی راز کی بات نہیں۔
غیر ملکی فنڈنگ پر پلنے والی PTI قیادت دوسروں کو غدار کہنے کی بجاۓ اپنے گریبان میں جھانکے. عمران کے یہودی لابی سے مراسم کوئی راز کی بات نہیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 29, 2017
No comments:
Post a Comment