ابوظہبی : پاکستان کرکٹ ٹیم ںے ابوظہبی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کل سیریز کی ٹرافی اپنا مکھڑا دکھائے گی، دونوں کپتان بھی میڈیا سے بات کریں گے۔
کچھ کرکے دکھانا ہے ،آئی لینڈرزکو ہرانا ہے، شاہینوں نے ٹارگٹ سیٹ کرلیا ، حریف پر جھپٹنے کی تیاریاں بھی زور پکڑگئیں۔
پاکستانی بلے باز اوربولرز ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ فائنل ٹچزمیں مصروف ہے کہ رنز کے انبار کیسے لگائیں ، مدمقابل بولرز کو کیسے تھکائیں۔
اسد شفیق نے جہاں سرفراز احمد کو جارحانہ کپتان قرار دیا وہیں اعتراف کیا کہ مصباح اور یونس کے بعد اب ذمے داریوں ان کے کندھوں پر ہیں۔
ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی، پہلا ٹیسٹ میچ اٹھائیس ستمبر سے شروع ہوگا۔
No comments:
Post a Comment