Tuesday, 26 September 2017

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہلی کیس میں خواجہ آصف

اسلام آبادہائیکورٹ تین رکنی لارجربنچ نے خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے دائردرخواست پرسماعت کی۔جسٹس عامرفاروق، جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بنچ میں شامل ہیں،تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارکے وکیل کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اورنوازشریف دونوں نے اقامہ کی تفصیلات چھپائیں،خواجہ آصف نوازشریف کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی جانب سے اقامہ ظاہر نہ کرنے پرباسٹھ ایف کے تحت نا اہلی کی درخواست کرتے ہیں،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خواجہ آصف کونوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا.

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...