Sunday, 24 September 2017

اگلےانتخابات میں ن لیگ تعلیم کومنشورمیں شامل کرے،ملالہ کامطالبہ


نیویارک : وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی  نے ملاقات کی۔


نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس کےموقع پر ہونےوالی اس ملاقات میں پاکستان میں تعلیم کی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملالہ نے وزیراعظم کو بتایاکہ ان کی خواہش ہےکہ اگلے عام انتخابات میں(ن)لیگ تعلیم کواپنامنشوربنائے۔


ملالہ یوسفزئی کاکہناتھاکہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے برےحالات ہیں۔


انھوں نے مزید کہاکہ تعلیم پھیلانےکےمقصدمیں وزیراعظم میراساتھ دیں۔ ملالہ یوسفزئی کاکہناتھاکہ شہروں میں تعلیمی ادارےہیں لیکن پسماندہ علاقوں میں تعلیم عام نہیں۔


ملالہ یوسفزئی نے مطالبہ کیاکہ سوات میں تعلیمی اداروں کےقیام کیلیےحکومتی تعاون درکارہے۔


ملاقات کےبعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے بتایاکہ  وزیراعظم کے ساتھ ملاقات ملالہ یوسف زئی کی خواہش پر رکھی گئی۔ ملیحہ لودھی نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان نےتعلیم کوعام کرنےکےایجنڈے کی یقین دہانی کرائی ہے۔




قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...