پاکستانی بیوٹی ماہرہ خان اوربالی ووڈ اداکاررنبیرکپورکی نیویارک میں لی گئی تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہیں۔بہت سے لوگ ہیں جو یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ ماہرہ اور رنبیر کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
ماہرہ اوررنبیرکی تصویر کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر کچھ ایسا ہے جو صارفین کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔ بات ہو رہی ہے اداکارہ ماورہ حسین کی جانب سے ٹوئٹرپر شیئر کی گئی تصاویرکی جو انہوں نے ماہرہ اور رنبیر کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد شیئرکی۔
ان تصاویرمیں کچھ ایسا ہے جوٹوئٹرصارفین کو چونکا رہا ہے۔ اوروہ ہے ماورہ کی غمزدہ شکل اورتصویرمیں دیا گیا کیپشن۔
Uski woh janay usay pas e Wafa tha k na tha..
Tum faraz apni taraf se toh nibhatay jatay... pic.twitter.com/6g7oIlCxKC
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) September 22, 2017
ماورہ نے کیپشن میں ایک شعر لکھا ہے جو شاید ان کے حال دل کی عکاسی کررہا ہے۔’’ اس کی وہ جانے اسے پاس وفا تھا کہ نہیں ۔۔۔ تم فراز اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے ‘‘۔
Jumma Mubarak ❤️❤️❤️ pic.twitter.com/7rDWoMwc35
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) September 22, 2017
رنبیر کے لیے ماورہ کی پسندیدگی سے آگاہ ٹوئٹرصارفین سوالات بھی اٹھا رہے ہیں کہ اداکارہ نے ایسے وقت میں ہی یہ ٹویٹ کیوں کیا؟
Why would Mawra tweet that. Why.
— Mahwash Ajaz (@mahwashajaz_) September 22, 2017
ٹوئٹرصارفین نے رنبیر سے متعلق ماورہ کی ٹویٹس کو پھر سے دہرایا بھی۔
واضح رہے کہ ماورہ حسین کی رنبیر کپور کیلئے پسندیدگی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ رنبیر ماورہ حسین کے پسندیدہ ترین ہیرو ہیں، اس بات کا اظہار ماورہ اکثروبیشتر سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی طریقے سے کرتی رہتی ہیں اور اب یہ تصاویر اور صارفین کے سوالات دیکھ کر تو لگتا ہے کہ واقعی دیکھنے والے بھی قیامت کی نظر رکھتے ہیں۔ سما
No comments:
Post a Comment