Sunday, 24 September 2017

لڑکی سگریٹ پیے توکیریکٹرخراب؟ - Samaa Urdu News


پاکستانی فلم انڈسٹری اورٹی وی کی معروف اداکارہ مائرہ خان کی بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور کے ساتھ نیویارک میں تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد ان تصاویر کا سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا ہے۔ ٹوئٹر صارفین نے ان تصاویر کے حوالے سے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔اداکارہ نیلم منیر نے تو سرپرائز کا عندیہ بھی دے دیا۔


فوٹو شاپ کی گئی یہ تصویر دیکھیے۔ ماورہ حسین کی رنبیر کپور کیلئے پسندیدگی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ رنبیر ماورہ حسین کے پسندیدہ ترین ہیرو ہیں اس بات کا اظہار ماورہ اکثروبیشتر سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی طریقے سے کرتی رہتی ہیں۔ اور واقعی دیکھنے والے بھی قیامت کی نظر رکھتے ہیں تبھی تو رنبیر اور ماہرہ کی جوڑی بنا کر ماورہ کو روتا دھوتا دکھا دیا۔


 

ایک صارف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فی الحال ہر طرف ماہرہ خان اور میں پہلی بار بہت اداس اور مایوس ہوں۔




 

ماہرہ کی ایک پرستار نے سب کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیا ۔۔ لکھا کہ یہ ماہرہ کی زندگی ہے اور اسے اپنے طریقے سے جینے دیں۔




 

ایک اور مداح کے مطابق باقی سب چھوڑیں، ماہرہ اور رنبیر ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔


 

 

ایک صارف نے تو بتا دیا کہ  اس مسئلے کا حل بھی سی آئی ڈی والے نکالیں گے۔




 

انہوں نے تو سب کینسل کردیا۔




 

ماہرہ کی حمایت میں ایک پرستار نے لکھا کہ اسموکنگ کرنے پر صرف ماہرہ کو ہی کیوں نفرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، رنبیر بھی تو وہیں تھا۔




 

رنبیر کپور ان دنوں بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی کام کر رہے ہیں، اسی تناظر میں ایک صاحبہ نے لکھا کہ یہ اچھی پبلسٹی ہے۔




ایک ٹویٹ میں مشورہ دیا گیا  کہ وہ تمام مقدس مرد و خواتین جو ماہرہ اور رنبیر پر تنقید کر رہے ہیں ذرا اپنی گوگل ہسٹری چیک کرلیں۔




 

ماہرہ کے ایک ٹی وی ڈرامے میں ان کے ہیرو کا کردار ادا کرنے والے فواد خان کو ایسا دکھا کر بھی صارفین کو خوب لطف اندوز ہونے کا موقع دیا گیا۔




 

کسی دل جلے نے لکھا کہ ماہرہ خان پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات کے لیے سمجھوتہ کر رہی ہیں۔ انہیں سیلیوٹ ہے۔




 

مثبت سوچ رکھنے والوں کی بھی کمی نہیں، ایک ٹوئٹر صارف نے امکان ظاہر کیا کہ ہو سکتا ہے یہ ان کی آنے والی فلم کاکوئی منظر ہو۔




 

ایک ٹوئٹر صارف دور کی لائے ، لکھا کہ لڑکا سگریٹ پیے تو پھیپھڑے خراب اور اگر لڑکی پیے تو کیریکٹرخراب۔




Email This Post


No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...