Sunday, 24 September 2017

عامرخان، فریال مخدوم کی معافی کو کسی خاطرمیں نہ لائے


لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے معافی مانگنے کو بھی کسی خاطرمیں نہیں لائے۔ عامر خان طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہیں۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پرماضی میں عائد کیےجانے والے جھوٹے الزامات کلئیر کرنے پر میں ان کا شکرگزارہوں۔




عامرخان نے ایک اورٹویٹ میں واضح کیا کہ میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں۔ یہ بھی لکھا کہ ہماری اچھی بات چیت ہے۔




ایک اورٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کے لیے سوچنا ہوگا جس کے لیے میں ہمیشہ حاضرہوں۔عامرخان نے فریال مخدوم کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔




واضح رہے کہ گزشتہ روزفریال مخدوم نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پرعامرخان اوران کی فیملی پرعائد کیے جانے الزامات واپس لے لئے تھے۔ سماء



Email This Post

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...