قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبا کا احتجاج دسویں روز میں داخل ہو گیا، کہتے ہیں مطالبات کی منظوری تک نہیں احتجاج سے نہیں اٹھیں گے ۔
قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا اپنے مطالبات کے لیئے دس روز سے احتجاج کر رہے ہیں تاحال مسئلہ حل نہ ہو سکا، کہتے ہیں مطالبات جائز ہیں تسلیم ہونے تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
طلباکاکہناتھا کہ دور درازعلاقوں سے تعلیم کے حصول کے لیےآئے ہیں بھاری فیسیں برداشت نہیں کرسکتے، فیسیں کم کی جائیں۔
طلبانے شکوہ کیا کہ پارلیمنٹ میں بیھٹے عوامی نمائندوں کوہمارے مسائل سے کیا سروکار انکے بچے تو بیرون ملک پڑھتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment