Friday, 13 October 2017

متحدہ عرب امارات نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیانگ یانگ سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے جب کہ شمالی کوریا کے شہریوں کو یو اے ای کے ویزے کا اجراء روک دیا گیا ہے۔ اماراتی حکومت نے شمالی کوریا کے کمپنیوں کو نئے لائسنس جاری نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔




متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام میں مسلسل اضافے اور خطرناک کیمیائی میزائل تجربہ کو سفارتی تعلقات ختم کرنے کی وجہ بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر عالمی برادری کے ساتھ ساتھ اماراتی حکومت کو بھی شدید تشویش ہے۔


شمالی کوریا کے سخت حریفوں جنوبی کوریا اور جاپان نے خلیجی ریاستوں پر زور دیا تھا کہ وہ شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے ممالک میں داخل ہونے سے روکیں۔


گزشتہ ماہ کویت اور قطر نے بھی شمالی کوریا کے شہریوں کو ویزے کی فراہمی روک دی تھی۔کویت نے شمالی کورین سفیر کو ایک ماہ کی جبری رخصت پر بھیجتے ہوئے نئے ویزوں کا اجرا نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ قطر نے بھی شمالی کوریا کے شہریوں کو ویزوں کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


واضح رہے کی یو اے ای میں ایک اندازے کے مطابق 13سو کے لگ بھگ شمالی کورین باشندے مقیم ہیں جب کہ کویت میں قریباً2500اور قطر میں 1000شمالی کورین شہری موجود ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...