Friday, 13 October 2017

پہلا ون ڈے؛ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

دبئی میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیئے ہیں۔




دبئی میں جاری پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم کو پہلی کامیابی چوتھے اوورز میں ملی جب احمد شہزاد 12 گیندوں پر کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے، انہیں گماگے نے آؤٹ کیا۔ 75 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور 43 رنز بنا کردنان جیا کا شکار ہوگئے، وکٹ پراس وقت محمد حفیظ اور بابراعظم موجود ہیں۔


قومی ٹیم میں احمد شہزاد، فخرزمان، بابر اعظم،شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد، عماد وسیم، رومان رئیس، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں جب کہ محمد عامرانجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں۔


پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں شکستوں کو بھول کر ون ڈے سیریز میں جیت کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد پہلی سیریز کھیل رہے ہیں، تمام کھلاڑی کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے کیلیے بھرپور جوش اور جذبہ رکھتے ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...