Monday, 30 October 2017

صومالیہ میں دو خود کش دھما کے، 12 افراد ہلاک

https://goo.gl/Ziywkd


صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک معروف ہوٹل کے باہر یکے بعد دیگرے دو خود کش دھماکوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب واقع معروف ہوٹل نسا ہیبلوڈ کے ہاہر کار خود کش دھماکا ہوا جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں اور پھر کچھ ہی دیر بعد ایک اور دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے اس قدر زوردار تھے کہ ان کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکوں کے بعد آسمان پر دھویں کے گہرے کالے بادل بھی چھا گئے۔




Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...