Monday, 30 October 2017

احسن خان بھی ماورا حسین کے ڈرامے میں کاسٹ

https://goo.gl/SYSySh

پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے اداکار احسن خان طویل عرصے سے اپنے کیریئر میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ان کا مقصد ابھی اور آگے جانے کا ہے۔



احسن خان نے اپنا اگلا ڈرامہ سائن کرلیا، جس کی ہدایات محمد احتشام دے رہے ہیں۔


یہ وہی ڈرامہ ہے جس کی کہانی تقسیم کے دور پر مبنی ہے، اور ماورا حسین اس میں اہم کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ ڈرامہ خدیجہ مستور کے ایوارڈ یافتہ ناول پر مبنی ہے، جس کا نام ’آنگن‘ ہے۔


ایسی قیاس آرائیاں بھی ظاہر کی جارہی ہیں کہ اس ڈرامے میں احد رضا میر اور سجل علی بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔


احسن خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، میں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد پروجیکٹ سائن کیا، اور اس کی ایک وجہ احتشام ہیں، مجھے دیگر کاسٹ کے بارے میں نہیں معلوم، ماورا حسین کا بھی مجھے خبروں سے معلوم ہوا‘۔


انہوں نے مزید کہا کہ ’جو بات میں جانتا ہوں وہ یہ کہ اس ڈرامے کی کہانی کسی ایک ہیرو یا ہیروئن پر مبنی نہیں، اس میں متعدد کردار ہوں گے، کیوں کہ 6 سے 8 لوگوں کے گرد یہ کہانی گھومتی ہے، اور ہر کسی کا اپنا اہم کردار ہوگا‘۔


خیال رہے کہ احسن خان اور محمد احتشام نے ایک ساتھ مل کر کامیاب ڈرامے ’اڈاری‘ میں کام کیا تھا، جس میں احسن خان نے ولن کا کردار ادا کیا۔


 


 





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...