آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لینے کے باوجود یاسر شاہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی بہتری نہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹسمین اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد 8ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لینے والے اسپنر یاسر شاہ کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ 15ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔
ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے حارث سہیل نے براہ راست 71ویں نمبر پر انٹری دی ہے، جبکہ پہلی اننگز میں ففٹی بنانے والے شان مسعود 105ویں نمبر تک پہنچ پائے ۔
No comments:
Post a Comment