Wednesday, 4 October 2017

اسپین کی حکومت کے دباؤ اور پولیس کی مداخلت کے خلاف کیٹلونیا میں عام ہڑتال

اسپین کی حکومت کے دباؤ اور پولیس کی مداخلت کے خلاف کیٹلونیا میں عام ہڑتال کی گئی جبکہ اسپینی صدر نے ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔




غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین کے مشرق میں واقع کیٹلونیا خود مختار انتظامیہ کی آزادی کے حامی بعض مزدور یونین اور سول سوسائیٹیز کی اپیل پرحکومت اسپین کے دباؤ اور پولیس کی مداخلت کے خلاف عام ہڑتال کی گئی۔ اسپین کی حکومت نے کیٹلونیا کی آزادی کے ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود کیٹلونیا میں یکم اکتوبر کو ریفرنڈم کروایا گیا اور اسی فیصد عوام نے اسپین سے آزادی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔


اسپین کی حکومت اور امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے اسے قبول نہیں کیا۔ یورپی یونین نے اسے اسپین کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔ اسپین کے صدر فلپ ششم نے قوم سے خطاب میں کیٹلونیا کے عوام اور سیاسی جماعتوں کو خبردار کیاکہ وہ خطرناک راستہ اختیار کررہے ہیں۔ خودمختاری کا ریفرنڈم غیرقانونی ہے۔اسے کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائےگا۔ اور کیٹلونیا اسپین کا حصہ رہےگا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...