قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے باوجود الیکشن ریفارمز بل 2017 منظور کرلیا گیاہے۔
انتخابات بل2017 کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت جاری ہے جس میں وزیرقانون زاہد حامد نےالیکشن بل 2017 پیش کردیا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے بل کی مخالفت کی، اسپیکر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی شروع کردی گئی، اس موقع پر حزب اختلاف کے ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
واضح رہے الیکشن بل کی منظوری کے ساتھ ہی نوازشریف کی بطور پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ یہ بل اس سے قبل سینیٹ سے منظور ہوچکا ہے۔ دونوں ایوان سے منظوری کے بعد اسے ایوان صدر ارسال کیا جائے گا ، صدر مملکت کے دستخط کے بعد انتخابات بل 2017 قانون بن جائے گا۔
No comments:
Post a Comment