Friday, 27 October 2017

روس کا خوفناک ایٹمی میزائل ’شیطان 2‘ کا تجربہ

https://goo.gl/LWbYxG

روس نے نئے ایٹمی بیلسٹک میزائل ’شیطان ٹو‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 12 جوہری ہتھیار ایک ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



برطانوی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے تربیتی مشقوں کے دوران اپنے نئے تباہ کن ایٹمی بیلسٹک میزائل شیطان 2 کا تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ ایک ہی حملے میں پورا ملک تباہ کرسکتا ہے۔
اس بین البراعظمی میزائل کو ’آر ایس 28 سرمٹ‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس کا وزن 100 ٹن ہے۔ تجربے کے دوران شیطان ٹو نے 5 ہزار 793 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ روسی فوج نے بتایا کہ نیا میزائل اتنا طاقتور ہے کہ 12 نیوکلیئر وار ہیڈز ایک ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی دفاعی صلاحیت کو نقصان پہنچا کر پورے کے پورے ملک کو تباہ کرسکتا ہے.
شیطان ٹو 1945 میں جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے امریکی ایٹم بم سے 2 ہزار گنا زیادہ تباہ کن ہے۔ اس میزائل کا ایٹمی آبدوز کے ذریعے جاپان کے شمال میں شمالی کوریا کے قریب تجربہ کیا گیا۔ برطانوی میڈیا نے دعوی کیا کہ یہ میزائل پورے برطانیہ، یا امریکا کی ریاست ٹیکساس اور فرانس کو ایک ہی حملے میں صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...