Monday, 2 October 2017

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے شہری شہید، 4 افراد زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے ایک شہری شہید جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔




بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے پگواڑا اور نیزہ پبر سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں، شہید شہری کی شناخت محمد دین جب کہ زخمی ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ تسلیم، 22 سالہ جمیل، 12 سالہ عاقت اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیا اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی بھارتیوں چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے 2 چیک پوسٹس تباہ کردیں جب کہ بھارتی کی تباہ شدہ چوکیوں کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد تمام اسکول بند کردیئے ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...