https://goo.gl/w79gW2
پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے 68 ماہی گیروں کو رہا کرکے واپس بھیج دیا۔
جیل پولیس کے اہلکار آفاق رضوی کا کہنا تھا کہ 'ماہی گیروں کو کراچی کی ملیر جیل سے رہا کردیا گیا جبکہ مزید 380 بھارتی ماہی گیر جیل میں موجود ہیں'۔
بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان ریلوے کے ذریعے لاہور روازنہ کردیا گیا جہاں سے وہ بھارت روازنہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارتی حکام بحیرہ عرب میں حدود کی واضح تقسیم نہ ہونےکےباعث سمندری حدود کی خلاف ورزی پر ماہی گریوں کو مسلسل گرفتار کرتے ہیں۔
کشتیوں میں سرحد کے حوالے سے واضح کرنے والی ٹیکنالوجی کی عدم موجودگی بھی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ایک اہم وجہ ہے۔
ماہی گیر جیلوں میں طویل قید کے دوران دنیا سے چلے جاتے ہیں جبکہ کئی ماہی گیر اپنی سزا پوری کرلیتے ہیں لیکن وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث رہائی سے محروم رہ جاتے ہیں اور ان کی قید مزید طویل ہوجاتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال جولائی میں بھارت کے 78 ماہی گیروں کو رہا کردیا تھا جنھیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب رواں ماہ پاکستان نے بھارت کے 25 ماہی گیروں کو مبینہ طورپر پاکستانی سمندری حدود میں غیرقانونی طور پر مچھلیوں کے شکار پر گرفتار کرلیا تھا۔
Urdu Khabrain
68, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بھارتی, رہا, ماہی, نے, پاکستان, کردیا, کو, گیروں
No comments:
Post a Comment