Sunday, 29 October 2017

کپل شرما کی خودکشی کی کوشش

https://goo.gl/cdNtTY

 معروف بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سنیل گروور سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔ 



بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے ستارے اپنے ساتھی فنکار سنیل گروور سے جھگڑے کے بعد مسلسل گردش میں ہیں جس کا اعتراف وہ خود بھی کرچکے ہیں، اپنی نئی فلم ’فرنگی‘ کی تشہیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران کپیل شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سنیل گروور سے جھگڑے کے بعد میں ذہنی طورپر پریشان اور تنہا محسوس کرنے لگا تھا اور اس کے ساتھ ہی میرے ٹی وی شو کی مقبولیت میں بھی کمی آگئی تھی۔


اس ساری صورت حال نے مجھے ڈپریشن میں مبتلا کردیا تھا۔


کپل شرما کا کہنا تھا کہ میرے ایک دوست نے مجھے سمندر کنارے واقع اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا تاکہ مجھے ذہنی سکون ملے، اس کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے میں وہاں رہنے بھی لگا لیکن میری ذہنی پریشانی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔


اس دوران میں نے گھر کی بالکونی سے کود کر خودکشی کی بھی کوشش کی۔


واضح رہے کہ کپل شرما کی دوسری فلم ’’فرنگی‘‘ 10 نومبر کو ریلیز ہوگی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...