Sunday, 29 October 2017

عثمان شنواری ان فٹ ہوگئے، قومی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلوں کا امکان

https://goo.gl/J6kLKy

قومی ٹیم کے نوجوان لیفٹ آرم پیسر عثمان شنواری ان فٹ ہوگئے جس کے نتیجے میں آج ٹی 20 میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔



لاہور میں ہونے والے پاکستان سری لنکا تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ٹیم کے اہم کھلاڑی عثمان شنواری سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ محمد عامر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔


 عمر امین، عامر یامین اور محمد عامر کو ابھی تک ٹی ٹوئنٹی میچز میں موقع نہیں مل سکا ہے جس کے باعث آخری ٹی ٹوئنٹی کیلیے محمد عامر کو شامل کیا جائے گا، جب کہ عمر امین اور عامر یامین کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔


عمر امین کے لیے فخر زمان یا احمد شہزاد میں سے کسی ایک کو باہر بٹھانا ہوگا جب کہ عماد وسیم کو آرام دے کر عامر یامین کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ عمر امین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو انہیں ٹاپ آرڈر میں کھلایا جائے گا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...