Saturday, 28 October 2017

شرجیل میمن کا حال دیکھ کر نوازشریف وطن واپس نہیں آرہے: اعتزاز احسن

https://goo.gl/VGFV5u

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف سعودی عرب کے راستے پاکستان آرہے تھے لیکن پی پی رہنما شرجیل میمن کا حال دیکھ کر ان کی بریکیں لگ گئیں۔



اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ملاقات کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس خود جانا پڑتا ہے۔ نوازشریف سعودیہ کے راستے پاکستان آرہے تھے لیکن شرجیل میمن کا حال دیکھ کر گھبرا گئے اور ان کی بریکیں لگ گئیں۔


اب این آر او کی باتیں ہورہی ہیں لیکن پتہ نہیں نوازشریف کس کے ساتھ این آر او کریں گے شریف خاندان کو این آر او صرف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کرنا ہوگا اب نوازشریف کی مدد کوئی نہیں کرے گا۔


اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ نئے چئیرمین نیب کے لئے سندھ اور پنجاب کے کیسز بہت بڑا امتحان ہیں۔ شریف خاندان کے حق اور شرجیل میمن کے خلاف امتیازی سلوک ہورہا ہے نوازشریف فرد جرم عائد ہونے کے باوجود آزادی سے گھوم رہے ہیں جبکہ شرجیل میمن پر فرد جرم بھی عائد نہیں ہوئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, آرہے, احسن, اعتزاز, حال, دیکھ, شرجیل, میمن, نوازشریف, نہیں, واپس, وطن, پاکستان, کا, کر

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...