Saturday, 28 October 2017

ورنہ کا ایک اور گانا ’خوشی کی بات‘

https://goo.gl/8VAKiu

شعیب منصور کی فلم کا دوسرا گانا منظر عام پر آگیا ہے جس میں مرکزی اداکاروں کی وہ کہانی پیش کی جارہی ہے جس میں وہ ایک دوسرے سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔



فلم میں ماہرہ خان اور ہارون شاہد مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جنہوں نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا، اور یہ گانا ’خوشی کی بات‘ اس وقت ہی سامنے آیا جب ان دونوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہونے سے یہ ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔


اس گانے کی میوزک ویڈیو بھی نہایت سنجیدہ ہے، جس میں ماہرہ خان نہایت شاندار اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔










’خوشی کی بات‘ گانے کی گلوکاری زیب اور رچی روبنسن نے کی جبکہ اس کی کمپوزیشن شعیب منصور نے کی ہے۔


خیال رہے کہ فلم ’ورنہ‘ رواں سال 17 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔


یہ شعیب منصور کی دوسری فلم ہے جس میں ماہرہ خان کام کرتی نظر آئیں گی۔


اس سے قبل وہ 2011 کی کامیاب فلم ‘بول‘ میں اہم کردار ادا کرچکی ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...