https://goo.gl/nVJdbW
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں مختلف فلائٹس سے آج رات لاہور پہنچیں گی۔
لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے لیے تھسارا پریرا کی قیادت میں سری لنکن ٹیم ابوظہبی سے رات 10 بجے لاہور کے لیے پرواز بھرے گی اور فلائٹ نمبر EY 241 سے رات 2:25 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی کی مقامی ایئرلائن سے وطن روانہ ہوگی، قومی ٹیم رات 10 بجے EK 622 سے لاہور کے لیے نکلے گی اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 1:50 پر لینڈ کرے گی۔
سابق کپتان محمد حفیظ نے سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد پر کہا کہ سری لنکن ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں، مہمان کھلاڑیوں کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ لاہور میں ٹی20 میچ کے لیے بہت پرجوش ہوں، کرکٹ کی بحالی کا جشن منانے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئیں۔
دوسری جانب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکن وفد نے دوسرے روز بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جہاں پی سی بی حکام نے وفد کو بریفنگ دی۔
جب کہ اسٹیڈیم میں سندھ پولیس کے وفد نے بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
پی سی بی انتظامیہ نے میچ کے لیے سیکیورٹی پلان کے تحت قذافی اسٹیڈیم کے اطراف دکانیں اور شادی ہالز کو بھی بند کرادیا ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment