Tuesday, 3 October 2017

تھائی لینڈ 8 شوہروں کی واحد دولہن جس نے انہیں چونا لگا دیا

تھائی لینڈ پولیس کو ایک مفرور دلہن کی تلاش ہے جو دو سال میں کم ازکم 8 مردوں سے شادی کرنے کے بعد ان کے اہلِ خانہ سے جہیز کے نام پر رقم لے کر غائب ہو چکی ہے۔اس خاتون نے سوشل میڈیا پر معاملات آگے بڑھائے اور لٹنے والے مردوں سے شادی کی۔ اس32 سالہ بھگوڑی دلہن کا نام جاریا پورن نامون بویائی ہے
اور اب پولیس نے اسے فراڈی خاتون قرار دے کر اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایک کے بعد ایک 8 مرد اس کے خلاف رپورٹ درج کرا چکے ہیں۔ سب سے پہلے پراسان تیام یم نے اس خاتون کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ انہوں نے فیس بک پوسٹ پر اس خاتون سے خبردار کرنے اور دور رہنے والی ایک پوسٹ دیکھی اور پولیس کو بتایا کہ دو سال قبل ان کی شادی نامون سے ہوئی تھی جو اگلے دن چھ ہزار ڈالر یعنی چھ لاکھ روپے لے کر ایسی گئی کہ اب تک واپس نہیں آئی۔thiland
پراسان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی سابقہ بیوی نے اسے فروری 2015 کو فیس بک پر دوست بنایا اور اس کے کچھ ماہ بعد پراچوپ خیری خان صوبے میں ان کی شاندار شادی ہوئی۔ چار روز بعد اس نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے پاس جا رہی ہے لیکن وہ واپس نہ آئی اور نامون کی ایک مبینہ بھتیجی نے فون کر کے بتایا کہ اب وہ اپنی بیگم کو بھول جائے۔اس کے بعد ایک اور شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلسل دلہن بننے اور لوٹنے والی خاتون نے اس سال فروری میں فیس بک پر ان سے دوستی کی اور شادی سے پہلے بینک اکاؤنٹ میں 15 ہزارڈالر جمع کرنے کو کہا۔

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...