Friday, 27 October 2017

دنیا بھر میں وائی فائی ڈیوائسز کو ہیک کیے جانے کا خطرہ

https://goo.gl/ioMdXR

سائبر سیکیورٹی کے نگراں اداروں اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والی وائی فائی ڈیوائسز کو ہیک کیے جانے کا خطرہ موجود ہے۔



امریکی محکمہ برائے داخلی سیکیورٹی کی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے یہ انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں وائی فائی کے ذریعے ہونے والے رابطوں کو محفوظ بنانے والے سسٹم میں ایک ایسا نقص موجود ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز صارفین کی نجی معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔


بیان میں مزید کہا گیا کہ WPA2 پروٹوکول پر چلنے والی وائی فائی ڈیوائسز کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں اور اس سسٹم میں موجود کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز صارفین کی پرائیوٹ کمیونیکیشنز کو ہائی جیک کرسکتے ہیں۔ امریکی محکمے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جس بھی کمپنی کا وائی فائی راؤٹر استعمال کررہے ہیں اسے اپ ڈیٹ کرواکر محفوظ بنالیں۔


مائیکروسافٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس نے حال ہی میں ونڈوز صارفین کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی تھی اور جن لوگوں نے یہ اپ ڈیٹس کرلی ہیں یا جنہوں نے اپنے کمپیوٹر میں آٹو اپ ڈیٹس کا آپشن بحال رکھا ہے وہ اس خطرے سے محفوظ ہیں۔


انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی دیگر کمپنیوں نے بھی صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ جب بھی ممکن ہو انٹرنیٹ ڈیوائس کو تار کے ذریعے کمپیوٹر سے منسلک کریں اور وائی فائی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...