Saturday, 28 October 2017

فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

https://goo.gl/Vuc1T7

قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بالر بن گئے ہیں۔



سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فہیم اشرف نے اننگز کے 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر اڈانا کو آؤٹ کیا تو یہ ان کی پہلی وکٹ تھی۔


فہیم اشرف نے اگلی ہی گیند پر اداوتے کو بھی باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کرا دیا اور پھر اسی اوور کی آخری گیند پر نوجوان پیسر نے پتھیرانا کو ایل بی ڈبلیو کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔


مزید جانئیے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دیدی


اس طرح فہیم اشرف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی بالر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔


فہیم اشرف دنیا کے چھٹے بالر ہیں جو اب تک ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔


اس سے قبل آسٹریلیا کے بریٹ لی، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور جیکب اورم اور سری لنکا کے تھسارا پریرا اور لستھ ملنگا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...