https://goo.gl/rC5nHR
پاکستانی اداکارہ سنبل اقبال اپنے کیریئر میں بہت سے رومانوی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، اور ان کا اگلا ڈرامہ ’ایک تھی رانیا‘ بھی جلد ٹی وی اسکرینز پر نشر کیا جائے گا۔
اس ڈرامے میں سنبل ’رانیا‘ کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، یہ ڈرامہ ایک سادی رومانوی کہانی پر مبنی ہے، جبکہ اس میں لوگوں کو کچھ اہم پیغامات بھی دیے جائیں گے۔
’ایک تھی رانیا‘ کی کہانی کالج کی طلبہ رانیا سے شروع ہوگی، جو اپنی کلاس میں ٹاپ آتی ہیں، وہ کلاس میں اپنے ساتھی (سید جبران) سے ملتی ہیں اور ان کی محبت میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔
تاہم بعدازاں رانیا کے دوست ان کو دھوکا دے دیتے ہیں جس کی وجہ رانیا کی بہترین تعلیم ہوگی۔
سنبل اقبال کا کہنا ہے کہ اس بریک اپ کے بعد سنبل کی زندگی برباد ہوجاتی ہے، تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ اس ڈرامے کا اختتام اچھا ہوگا، اور اس یہ ڈرامہ مکمل رومانوی کہانی پر مبنی ہے۔
اس ڈرامے کی پروڈکشن 7تھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کمپنی کے بینر تلے کی جارہی ہے، جبکہ ہدایات عبداللہ بادینی دیں رہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment