قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں اور وہ لاہور قلندرز میں مینٹور کے فرائض انجام دیں گے۔
پاکستان سپر لیگ میں بڑے بڑے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض انجام دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب شعیب اختر بھی پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے نظر آئیں گے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شعیب اختر اب فرنچائز کیلئے مینٹور اور فاسٹ باؤلنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔
Excited to announce @shoaib100mph as our mentor, looking forward to a great partnership! Welcome to the Qalandars Clan Shoaib!#DamaDamMast pic.twitter.com/ydLWa7uvRs
— Lahore Qalandars? (@lahoreqalandars) October 6, 2017
عالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں لاہور قلندرز کی جانب سے مینٹور بنائے جانے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں اور نوجوان اور باصلاحیت کی صلاحیتوں کو نکھارنا پسند کروں گا۔
46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے اور 15 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے شعیب اختر کو کرکٹ کی تاریخ کا تیز ترین باؤلر تصور کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً ڈیڑھ دہائی پر محیط اپنے کیریئر کے دوران دنیا بھر کے باؤلرز کو تیز باؤلنگ سے دہشت زدہ رکھا۔
I’m really privileged to be announced as the #mentor of @lahoreqalandars ,would love to mentor these young and talented Cricketers. pic.twitter.com/UcmLldpMRd
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 6, 2017
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں وسیم اکرم ملتان سلطان اور وقار یونس اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
No comments:
Post a Comment