Friday, 6 October 2017

ماہرہ خان کی فلم’’ورنہ‘‘ کا نیا گانا ریلیز

پاکستانی بیوٹی کوئین ماہرہ خان کی نئی فلم’’ورنہ‘‘کے پہلے گانے’’سنبھل سنبھل‘‘ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے ، ویڈیو میں ماہرہ ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت اور حسین نظر آرہی ہیں۔




پاکستان کے مایاناز ہدایت کار شعیب منصور اور نامور اداکارہ ماہرہ خان طویل عرصے بعد ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں، دونوں نے آخری بار ایک ساتھ 2007 میں’’فلم خدا کے لیے‘‘میں کام کیا تھا یہ فلم پاکستان سمیت بیرون ملک بھی بے حد پسند کی گئی تھی اور اب 10 سال بعد شعیب منصور اور ماہرہ خان فلم ’’ورنہ‘‘کے ذریعے ایک اور شاہکار لے کر آرہے ہیں۔












شائقین شدت سے فلم کا انتظار کررہے ہیں، جب کہ ماہرہ بھی اپنی فلم کولےکر بہت پرجوش ہیں انہوں نے چند روز قبل ٹوئٹر پر فلم’’ورنہ‘‘کا ٹیزر شیئر کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور آج انہوں نے اپنی فلم کے پہلے گانے’’سنبھل سنبھل‘‘کی ویڈیوشیئر کی ہے. ویڈیو میں ماہرہ خان ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔



دوروز قبل پیش کیے جانے والے ٹیزر میں ماہرہ کافی غصے میں کسی کو مارتی ہوئی دکھائی دے رہی تھیں جب کہ آج شیئر کی جانےو الی ویڈیو میں پہلےکے برعکس ماہرہ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔



واضح رہے کہ فلم میں ماہرہ خان کے علاوہ ہارون رشید، ضراراحمد، نیمل خاور اور رشید ناز شامل ہیں، فلم ’’ورنہ‘‘ 17 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...