https://goo.gl/J47dYf
دنیا جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے بجلی بنانے کے نئے نئے طریقے دریافت ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں چینی سائنسدانوں نے انسانی خون کی روانی سے بھی بجلی تیار کرنے کا طریقہ ایجاد کرلیا۔
چین کی فیوڈن یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسا ننھا سا پاور جنریٹر ایجاد کرلیا ہے جو رگوں میں دوڑنے والے خون کی حرکت اور توانائی سے بجلی بنا سکتا ہے۔
لیکن گھبرانے کی بات نہیں، یہ ڈیوائس آپ کے جسم کی کسی رگ میں داخل ہو کر بجلی نہیں بنائے گی، بلکہ یہ جلد کے اوپر ہی کسی فعال رگ سے منسلک کی جائے گی اور اس کے بعد یہ اس رگ میں بہنے والے خون کی حرارت اور توانائی سے بجلی پیدا کرے گی۔
مزید پڑھیں : نیا فیچر: اب فیس بک سے کھانا منگوائیں
مزید پڑھیں : نظام شمسی میں نویں سیارے کے شواہد مل گئے
مزید پڑھیں : بے قابو چینی خلائی اسٹیشن چند ماہ میں زمین پر گر جائے گا
ماہرہن کا کہنا ہے کہ یہ وہی آئیڈیا ہے جس کے ذریعے ہم ہوا کی توانائی (ونڈ پاور) یا پانی کی لہروں کی توانائی (ہائیڈرو پاور) سے بجلی بناتے ہیں۔
یہ بجلی اتنی ہوگی کہ نہ صرف آپ کا موبائل چارج کرسکے گی بلکہ آپ کے ذاتی طبی آلات جیسے دل کے اندر نصب کیا جانے والے پیس میکر وغیرہ کو بھی بجلی فراہم کرسکے گی۔
سب سے اچھی بات یہ ہوگی کہ یہ کسی قسم کے خاص حالات، سورج کی روشنی، ہوا یا پانی کی محتاج نہیں ہوگی۔
گویا بہت جلد ہم اپنی ذاتی ضروریات کے لیے ذاتی بجلی بنانے کے بھی قابل ہوسکیں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, اپنے, بجلی, خون, ذاتی, سائنس و ٹیکنالوجی, سے, پیدا, کریں
No comments:
Post a Comment