سوشل میڈیا بہت ”مطلبی“ ہے جہاں لوگ ہر وقت کسی نہ کسی کو تنقید کا نشانہ بنانے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور بالخصوص معروف شخصیات ان کے عتاب کا شکار ہوتی ہیں۔ بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ بھی انہیں لوگوں کے عتاب کا شکار ہو گئیں جب انہوں نے ساڑھی میں ملبوس ہو کر اپنی سیلفی لی اور اسے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کر دیا۔ مگر انہیں شائد یہ معلوم نہیں تھا کہ اس تصویر پر بھی سوشل میڈیا صارفین انہیں آڑے ہاتھوں لے لیں گے۔ انہوں نے یہ تصویر اپ لوڈ کی تو ایک صارف نے لکھا ”تمہیں شرم آنی چاہئے۔ اللہ سے تو ڈرو، جہنم ہی ملے گا تمہیں، برقعہ پہنو۔“ اسی طرح بہت سے صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا مگر کچھ ایسے بھی تھے جنہیں نے ناصرف اس تصویر کی تعریف کی بلکہ انہیں لوگوں کی باتوں پر توجہ نہ دینے کا مشورہ بھی دیا۔
اس سے قبل انہیں رمضان المبارک کے دوران ’بکنی‘ پہنے ہوئے تصویر اپ لوڈ کرنے پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ صرف فاطمہ ثناءہی نہیں بلکہ کئی دیگر معروف شخصیات بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں اور اب ایسا ہونا تو معمول بن گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment