Wednesday, 18 October 2017

بھارتی ریپ گرو گرمیت کی راز دار منہ بولی بیٹی ہنی پریت راز اگلنے لگی،جرم قبول کرلیا

چندی گڑھ (آئی این پی )ڈیرہ سچا سوداکے سربراہ گرمیت کی راز دار ہنی پریت کئی دنوں تک تحقیقات میں عدم تعاون کے بعد اب راز اگلنے لگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہنی پریت نے اپنا جرم قبول کرلیا حالانکہ ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

ہنی پریت پر پنچکولہ میں تشددبھڑکانے کا الزام ہے جس میں 36افراد کی موت اور اربوں کی املاک کو نقصان پہنچا تھا۔ذرائع کے مطابق ہنی پریت کے لیپ ٹاپ سے حاصل کئے گئے تشدد کی کارروائیوں کے پروگرام کو پختہ ثبوت سمجھا جارہا ہے۔ادھرروہتک کی سناریا جیل میں سی بی آئی نے گرمیت سے 3گھنٹے تک تفتیشی کارروائی کی۔ ڈیرہ سے منسلک بعض لوگوں نے الزام لگایا کہ گرمیت نے انہیں نامرد بنایا۔


ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی ہراسگی کی تحقیقات کا آغاز

سجل علی نے اداکاری کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ذرائع کے مطابق ہنی پریت کی دوست سکھدیپ نے پولیس کو کچھ معلومات دیں جس سے تحقیقات میں پیشرفت ہوئی۔پولیس نے ہنی پریت اور راکیش اروڑا سے 400سوالات پوچھے جن میں سے ہنی پریت نے 85سوالات کے جواب دیئے ،باقی سوالات پر وہ خاموش رہی یا اپنے بیانات بدلتی رہی۔

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...