Monday, 2 October 2017

مردانہ طاقت کا سب سے بڑا خزانہ

صحت اﷲ کی امانت ہے۔ لہٰذا اس امانت کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کیلئے اس کے ذاتی فائدہ کے علاوہ اس کا دینی فریضہ بھی بنتا ہے۔ اور صحت کے بارے میں لا پرواہی ایک لحاظ سے امانت میں خیانت کے مترادف ہوگی۔ صحت کی حفاظت کے بارے میں ہزاروں حکماء، ڈاکٹروں اور فلاسفروں کے اقوال موجود ہیں۔ مگر ہمارے لئے اصول ہمارے نبی پاک حضرت محمد ﷺ نے چھوڑے ہیں۔
جن پر عمل کر کے ہم اچھی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں۔ اور بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ صفائی کی اہمیت نبیﷺ کے اس فرمان سے واضح ہوتی ہے۔کہ ” صفائی نصف ایمان ہے”۔ یعنی صفائی کے بغیر مومن کا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ صحت کی حفاظت کے چیدہ چیدہ اصولوں میں جسمانی صفائی، ذہنی پا کیزگی، ماحولیاتی صفائی، صحت مند عادات، صحت بخش خوراک اور بر وقت علاج شامل ہیں۔
ہماری فضا میں خصوصاً شہری علاقوں میں ہر وقت مختلف قسم کے کیمیکل، جراثیم اور وائرس موجود ہوتے ہیں۔ با قاعدگی سے غسل نہ کرنے کی صورت میں یہ ہمارے بدن پر جمع ہو کر خارش اور دیگر جلدی امراض اور الرجی پیدا کرتے ہیں۔ بعض اوقات یہ جراثیم جسم کے نازک حصوں مثلاً بغل میں زخم بھی پیدا کرتے ہیں۔ جسم سے پسینہ کی صورت میں خارج شدہ فاسد مادے تھکاوٹ اور بیماری پیدا کرتے ہیں۔ باقاعدہ غسل کے ذریعہ ان نقصان دہ مادوں اور عوامل کو دور کر کے نہ صرف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ بلکہ اس سے جسم کو ایک قسم کی مالش بھی مل جاتی ہے اور سکون و تازگی کا احساس بھی ہوتا ہے۔ ہمارے نبی ﷺ پانی کی کمی کے باوجود ہفتہ میں ایک بار ضرور غسل فرماتے تھے۔ جسمانی صفائی سے متعلقہ مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا صحت کے لئے بہت اہم ہے۔

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...