Tuesday, 10 October 2017

اب گاڑیاں حادثوں کی اطلاع خود دیں گی

ٹریفک حاثات میں تاخیر سے طبی امداد کے باعث اموات کی شرح کو کم کرنے کے لیے گاڑیوں کو ایک نئی ٹیکنالوجی سے لیس جارہا ہے کہ جس میں گاڑیاں خودکار طریقے سے حادثات کی اطلاع خود دیں گی۔




میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت ایسے منصوبے پر کام رہی ہے جس میں گاڑیاں خود ہی متعلقہ حکام کو ٹریفک حادثات سے مطلع کرسکیں گی۔


یہ منصوبہ 2019میں مکمل ہو گا جس کے تحت متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کو ایمرجنسی کالنگ سسٹم سے لیس کیا جائے گا۔


ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کالنگ سسٹم خودکار طریقے سے کام کرے گا جو کسی بھی حادثے کی اطلاع پولیس اور امدادی اداروں کو دے گا۔


اس نظام سے حادثات کی اطلاع پر فوری ردعمل دیا جائے گا جو کہ زندگیاں بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔


دوسال کے بعد مملکت میں چلنے والی ہر نئی گاڑی میں یہ جدید نظام موجود ہوگا البتہ سڑکوں پر آنے والی پرانی گاڑیوں اور موٹرسائیکل میں اس نظام کی تنصیب شہریوں کی اپنی صوابدید پرہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...