Tuesday, 10 October 2017

عوام کو دہلیز پر صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔




گلگت میں صحت وتعمیرات کے محکمے کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضرورت مند مریضوں کی سہولت کیلئے 70 کروڑ روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔


حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت نے محکمہ صحت کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں ٹراما سینٹر قائم کیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گلگت میں شہید سیف الرحمن ہسپتال کی تعمیر کیلئے بھی فنڈز جاری کردیئے ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...