Sunday, 8 October 2017

عامر خان کی ترک صدررجب طیب اردوان سے ملاقات

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔۔




بالی ووڈ اداکارعامر خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘ کی پروموشن کے سلسلے میں فیملی کے ہمراہ ترکی میں ہیں جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں  ملاقات کی۔


فلم ”سیکرٹ سپر سٹار“ ترکی میں بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔ان کی تصویر ایوان صدر کے سرکاری ٹویٹر پر جاری کی گئی ہے۔


 



عامر خان گزشتہ ہفتے استنبول کا دورہ بھی کر چکے ہیں، جہاں وہ آئس کریم لینے ایک دکان پر پہنچے تو دکاندار نے ان کے ساتھ چھیڑ خانی کی جس سے عامر بھی محظوظ ہوئے۔ وہ چین میں اپنی فلموں کی تشہیر کر چکے ہیں۔ فلم تھری ایڈیئٹس اور پی کے کی مقبولیت کے بعد وہ دنگل کی پروموشن کے لیے کئی بار چین جا چکے ہیں۔


واضح رہے کہ  عامر خان کی فلم ’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘  20 اکتوبر کو بھارت اور امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...