Wednesday, 4 October 2017

احسن اقبال کی دھمکی کے بعد حالات بگڑ گئے، رینجرز کا انتہائی اقدام، پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف میں ہلچل، حکومت ششدر‎


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے سے روکنے والے مسئلے کے بعد رینجرز نے پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی چھوڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ کے بعد رینجرز اور وفاق کے درمیان ایک کشمکش چل رہی تھی جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں کو پارلیمنٹ ہاؤس کی ڈیوٹی سے واپس طلب کر لیا گیا.


اس سلسلے میں جب اسلام آباد انتظامیہ نے رینجر زسے رابطہ کیا تو رینجرز نے جواب دیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کو باقاعدہ درخواست دی جائے۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انتظامیہ نے خود رینجرز سے پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی واپس لی ہے اور گزشتہ دو دن سے رینجرز اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی پر مامور نہیں ہیں۔


No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...