Wednesday, 4 October 2017

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو ہٹانے کی کوشش، فوج حرکت میں آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سینئرصحافی اور اینکر نے سپیشل کور کمانڈر کانفرنس طلب کرنے کے پیچھے وجوہات بتادی۔ سینئر اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکورٹی کے غیر معمولی حالات ہیں تفیصلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمومی طور پرایک عام کورکمانڈر کانفرنس ہوتی ہے جو اکثر مہینے کے پہلے ہفتے میں ہوتی ہے اتفاق سے یہ بھی پہلے ہفتے میں ہی طلب کی گئی ہے لیکن اسکو نام سیپشل کورکمانڈر کانفرنس کا دیا گیا ہے۔ کورکمانڈر کانفرنس ختم ہونے کے بعد اکثر علامیہ جاری کیا جاتا ہے لیکن اس بار ایک دن پہلے اعلان کیا گیا کہ سپیشل کورکمانڈر کانفرنس طلب کی ہے۔


شاہد مسعود نے مزید کہا کہ نوازشریف کچھ عرصہ قبل 12اکتوبر والی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم وہ صرف اس وجہ سے روک گئے کہ اگر وہ آرمی چیف کو اپنے عہدہ سے ہٹاتے ہیں تو انکی جگہ پر کسی کو فائز کرنا پڑے گا لیکن نوازشریف کے اس مقصد میں انہیں کوئی بھی ایسا بندہ نہیں ملا جو اس اقدام میں انکا ساتھ دیں تاہم اسی وجہ سے وہ 12اکتوبر والی صورتحال پیدا نہیں کرسکے۔


loading...

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...